حیدرآباد ۔7۔مئی(اعتماد نیوز)یو گا گرو بابا رام دیو پرْ آج ممبئی میں ایف
آئی آر درج کیا گیا۔چنانچہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر بابا رام
دیو نے متنازعہ ریمارک کے بعد ممبئی میں کئی خواتین تنظیموں کے احتجاج اور
شکایت کے بعد آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں ان پر کیس درج کیا گیا۔ خیال رہے
کہ بابا رام دیو نے راہو ل گاندھی کو دلت طبقہ کے گھروں کو ہنی مون کے وقت
ہی انکے مکانات کے دورہ کرنے کی شکایت کی۔ جسکے بعد ان پر ملک بھر میں کئی
کیس درج کئے گئے۔